"آپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں، مبارک ہو" عمران خان کا پرویز الہٰی سے مکالمہ

"آپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں، مبارک ہو" عمران خان کا پرویز الہٰی سے مکالمہ
سورس: Twitter

  

 اسلام اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کردیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں مبارک باد بھی دی۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پرویزالہٰی کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وزیراعظم نے پرویزالہٰی کو بتایا کہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے،اپنی پارٹی کی جانب سےآپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں۔عمران خان نے کہا کہ آپ کومبارک باد دیتاہوں جبکہ پرویزالہٰی نے وزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کےاعتماد پر انشا اللہ پورا اتروں گا۔پرویز الہی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ (ق)لیگ بطوراتحادی آپ کےساتھ بھرپورتعاون کرےگی۔

مزید :

قومی -