برائٹ فیوچر سکول کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات، بچوں کے ٹیبلوز نے حاضرین کے دل موہ لیے

برائٹ فیوچر سکول کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات، بچوں کے ٹیبلوز نے حاضرین کے ...
برائٹ فیوچر سکول کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات، بچوں کے ٹیبلوز نے حاضرین کے دل موہ لیے

  

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورے والا کے نواحی گاؤں کوٹ سادات میں نجی سکول برائٹ فیوچر کی سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات ہوئی جس میں امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب میں ننھے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے جس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

تقریب  میں بڑی تعداد میں بچوں کے والدین اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ 

اساتذ ہ کرام حاجی فریاد حسین جاوید، مہر ظفر لک ، نذر حسین سمیت دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سلیم شاہ نے اپنے خطاب میں بچوں کو خوب دل لگا کر پڑھنے کی نصیحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان جس چیز کا پختہ ارادہ کرلیتا ہے تو اس کے راستے میں کوئی چیز بھی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

اس موقع پر برائٹ فیوچر سکول کے پرنسپل سید احمد رضا شاہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ  اور ان کے والدین کو مبارک باددی اور کہا کہ وہ انتہائی پسماندہ علاقے میں بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہے ہیں، کوٹ سادات ان کا اپنا گاؤں ہے  اور وہ  چاہتے ہیں کہ ان کے گاؤں کے بچے بڑے تعلیمی اداروں میں  نام پیدا کریں، یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب ان کی بنیاد اچھی اور مضبوط ہو، برائٹ فیوچر سکول  تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -