شہباز شریف اور خالد مگسی نے کس طرح "دھوکے" سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کو اپوزیشن میں شامل کرایا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

شہباز شریف اور خالد مگسی نے کس طرح "دھوکے" سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کو ...
شہباز شریف اور خالد مگسی نے کس طرح
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی ثاقب ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان کے ساتھ خالد مگسی نے ہاتھ کیا اور دھوکے سے اپوزیشن کی حمایت کروادی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ثاقب ورک نے کہا " خالد مگسی اپنی ہی جماعت کے 3 ارکان کے ساتھ ہاتھ کرگئے، شہباز شریف کو ساتھ لے کر باپ کے ارکان کے پاس گئے کہ میریٹ چلیں، زرداری صاحب سے ملاقات کرانی ہے، آگے جاکر متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس میں بٹھا کر زبردستی شمولیت کرا لی۔"

ثاقب ورک نے دعویٰ کیا کہ جن تین ارکان نے خالد مگسی کے ساتھ مل کر اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا ان  تینوں ارکان کی جلد حکومتی اتحاد میں واپسی متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -