"بی اےپی میں اختلافات چندروزمیں نظرآجائیں گے" شفقت محمود کا دعویٰ

"بی اےپی میں اختلافات چندروزمیں نظرآجائیں گے" شفقت محمود کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ  بلوچستان عوامی پارٹی(بی اےپی) میں اختلافات چندروزمیں نظرآجائیں گے،زبیدہ جلال ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شفقت محمود کا کہنا تھا کہ زبیدہ جلال ہمارے ساتھ کھڑی ہیں،ہوسکتا ہے تمام لوگ خالد مگسی کے ساتھ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، عثمان بزدارکوتبدیل کرناآسان فیصلہ نہیں تھا۔ اگر پرویزالہیٰ کسی اورجماعت کوساتھ ملاتےہیں توان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔شفقت محمود نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کا معاملہ  ق لیگ کا اندرونی معاملہ ہے،امید ہےپرویزالہیٰ طارق بشیرچیمہ کومنالیں گے۔ 

مزید :

قومی -