تندوری چکن تھائیز۔۔۔۔۔ہر دلعزیز ایشیائی پکوان

تندوری چکن تھائیز۔۔۔۔۔ہر دلعزیز ایشیائی پکوان
تندوری چکن تھائیز۔۔۔۔۔ہر دلعزیز ایشیائی پکوان

  

 کچن کارنر میں آج ہم آپ کیلئے ایک ایسی ڈش لائے ہیں جس کا تعلق ہمارے ملک سے تو نہیں لیکن وہ ہمارے ملک میں بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے ۔ جی ہاں ۔ ہم بات کر رہے ہیں ” تندوری چکن تھائیز “ کی جسے ہر دلعزیز ایشیائی پکوان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ایشیائی کھانے مخصوص ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ بہت سے مشہور ایشیائی کھانوں میں ایک مشہور ڈش تندوری چکن تھائیز بھی ہے۔ یہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے۔ اس میں چکن کو دہی اور دیگر مصالحہ جات لگا کر تیار کیا جاتا ہے۔ تندوری چکن تھائیز بنانے کیلئے آپ کو جن اشیاءکی ضرورت ہو گی ، وہ ہم آپ کو بتا ئے دیتے ہیں آپ انہیں نوٹ فرما لیں اور اپنے پاس کچن میں رکھ لیں ۔

 تندوری چکن تھائیز بنانے کیلئے آپ کو جواجزاءدرکار ہیں وہ یہ ہیں : چکن تھائیز،زیتون کا تیل،نمک،گرم مصالحہ،پیپریکا،ہلدی،زیرا،لہسن کا پاو¿ڈر،دھنیا،چلی فلیکس

 بنانے کا طریقہ:ایک چھوٹے سے پیالے میں دہی زیتون کا تیل اور تمام مصالحہ جات کو مکس کریں۔ اس میٹیریل کو چکن پر اچھے طریقے سے لگائیں اور رات بھر کےلئے رکھ دیں یا پھرکم سے کم 2گھنٹے کےلئے یہ مصالحہ لگا کر رکھیں۔اب چکن کو پری ہیٹڈ اوون میں 425 ڈگری فارن ہائیٹ پر پکائیں۔ چکن کو کم سے کم 30 سے 35 منٹ تک پکائیں۔ تندوری چکن تھائیز تیار ہیں۔

چکن کو کتنی دیر تک میرینیٹ کیا جانا چاہئے ؟

چکن کو مصالحہ لگا کر کم سے کم2 گھنٹے کےلئے رکھا جانا چاہیے۔ اور کیونکہ میرینیشن کے دوران چکن اپنے اندر تمام ذائقوں کو جذب کرتا ہے اس لیے بہترین ذائقہ کےلئے چکن کو کم سے کم 1 رات کےلئے مصالحہ جات لگا کر رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔سرو کرنے سے پہلے چکن کو 10 سے 15 منٹ کیلئے رکھیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -