افغانستان سے جیت کے بعد کپتان شاداب خان کا بیان

افغانستان سے جیت کے بعد کپتان شاداب خان کا بیان
افغانستان سے جیت کے بعد کپتان شاداب خان کا بیان

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم سیریز کا تیسرا میچ جیتنا چاہتے تھے تاکہ اس سیریز کو ایک کامیابی پر ختم کیا جائے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ تھا کہ نئے لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے ، آج کے میچ میں لڑکوں نے کنڈیشنز کے مطابق کھیلا جس سے کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا ، انہوں نے زیادہ رنز تو نہیں بنائے لیکن رنز کیے ہیں اور یہاں سے یہ تجربہ لے کر جارہے ہیں ۔ 

مزید :

کھیل -