پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کیس کی آج سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر آج پھر سماعت کرے گی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا، بینچ میں شامل دیگر جج حضرات میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں وفاق، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا۔