مظفر گڑھ میں بھی آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ، خاتون بے ہوش، 4 افراد زخمی

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں بھگدڑ کے سبب آٹا پوائنٹ پر آنیوالی خاتون بے ہوش ہو گئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جتوئی میں شادی ہال میں مفت آٹا پوائنٹ قائم کیا گیا تھا جہاں آٹا لینے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی، ہجوم اکٹھا ہوا تو پہلے آٹا لینے کی کوشش میں دھکم پیل ہوئی اور خاتون کچلی گئی جبکہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
واضح رہے اس سے قبل آج ساہیوال میں بھی مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہو گئیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔