گوجر خان میں غیر ت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل 

گوجر خان میں غیر ت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل 
گوجر خان میں غیر ت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل 

  

گوجر خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجر خان میں غیر ت کے نام پر افغان لڑکے اور لڑکی کو قتل کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالجبار خان کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ، مقدمہ میں قتل سمیت 149.148, 311 کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔مقدمے کے متن کے مطابق وزیر خان کو سراج خان ،سرتاج خان ، ارشاد، نثار نے گولیاں مار کر قتل کیا ،ملزم نے بھائی کو قتل کرنے سے پہلے سمرین کے قتل کا اعتراف کیا ،پولیس مقتولہ سمیرن کے والد گلاب ، بھائی اور شوہر کو گرفتار کر چکی ہے ۔