متنازعہ ٹویٹس کیس، عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

متنازعہ ٹویٹس کیس، عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ...
متنازعہ ٹویٹس کیس، عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اعظم سواتی کی جانب سے متنازع ٹویٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں پراسیکیورٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے ، پراسیکیوٹر نے عدالت میں استدعا کی کہ اعظم سواتی اگر آج پیش نہیں ہوتے تو وارنٹ گرفتار ی نکالے جائیں، جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی اوقات کار کے اندر اعظم سواتی کا انتظا ر کر لیتے ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان عدالت کے روبروپیش ہوئے اور اپنے موکل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، جس میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کل تک اسلام آباد میں ہی تھے آج خاندان میں فوتگی کے باعث انہیں جانا پڑاہے ،عدالت نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔