قطر میں 3 پاکستانی جاں بحق، انتہائی افسوسناک واقعہ 

قطر میں 3 پاکستانی جاں بحق، انتہائی افسوسناک واقعہ 
قطر میں 3 پاکستانی جاں بحق، انتہائی افسوسناک واقعہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر کے دارالحکومت دوحہ میں زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہونے سے3 پاکستانی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 7 منزلہ عمارت کے گرنے کے باعث ساتھ والی 3 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے ، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تب3 پاکستانی مزدور عمارت کے اندر ہی سو رہے تھے ، جن میں جمال مظہر، محمد عظیم اور ذیشان حفیظ شامل ہیں۔زیر تعمیر عمارت میں پاکستانی، مصری اور فلپینی باشندے رہائش پذیر تھے تاہم اس کے علاوہ مزید کسی نقصان کی تفصیل موصول نہیں ہو سکی  ۔بیرون ملک پاکستانیوں کی موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل کشتی میں سوار ہو کر غیر قانونی طور پر دوسرے ملک جاتے ہوئے کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے ۔

مزید :

عرب دنیا -