خواجہ سعد رفیق کا مریم نواز کو لیڈر کہنے سے گریز، سوال گول کر دیا

خواجہ سعد رفیق کا مریم نواز کو لیڈر کہنے سے گریز، سوال گول کر دیا
خواجہ سعد رفیق کا مریم نواز کو لیڈر کہنے سے گریز، سوال گول کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے مریم نواز کو لیڈر ماننے کا جواب گول کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق میڈیا نمائندے سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا گیا کہ آپ پہلے کہتے تھے مریم نواز کو لیڈر نہیں مانتا، کیا اب مانتے ہیں؟اس پر جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میرے قائد ہیں، مریم نواز بہنوں کی طرح ہیں۔ جہاں ان کو مشورے کی ضرورت ہوتی ہے، ہم سب ان کو مشورہ دیتے ہیں اور سپورٹ بھی کرتے ہیں، اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن کیلئے  تیار ہے مگر موجودہ حالات میں الیکشن کروائے گئے تو نفرت کی بہت بڑی لہر آئے گی۔ سب فریق الیکشن کی یقین دہانی کروائیں تب ہی الیکشن ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ آگے بڑھ رہی ہے۔

مزید :

قومی -