تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیوں روک دی ؟ وجہ سامنے آ گئی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کی حتمی تاریخ آنے تک ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل روکنے کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آئے گی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا، فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژن کوآرڈینیٹرز کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا، شارٹ لسٹ ہوئے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ابھی اعلان نہ کرنے کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات سے بچنا ہے، اعلان کی صورت میں امیدواروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بھی شروع ہو سکتی ہیں، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔