حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پر کاٹنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ، قانون تیار کرلیا

حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پر کاٹنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ، قانون تیار ...
حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پر کاٹنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ، قانون تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے فل کورٹ کو ہوگا،حکومت نے قانون میں ترمیم کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ 

 جیونیوز کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل میں از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائے گی، مجوزہ بل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے، ازخود نوٹس لینے کا اختیار فُل کورٹ کو دینے کی تجویز  پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 اس حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طور پر منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ان مجوزہ قوانین کی منظوری لی جائے گی اور پھر آج ہی اسے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -