وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا
وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ۔ بل کے مسودے کے مطابق از خود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کی بجائے تین سینئر ترین ججز کے پاس ہوگا، کسی بھی معاملے پر تین سینئر ترین جج مل کر از خود نوٹس لے سکیں گے ، از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل دائر کی جاسکے گی، جسے 14 روز کے اندر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کو حتمی منظوری کے لیے 30 روز میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -