'افغانستان نے میچور کرکٹ کھیل کر پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار شکست دی، شعیب اختر کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی فاسٹ باولر، شعیب اختر نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی T20I سیریز میں 2-1 سے فتح حاصل کرنے پر افغانستان کی تعریف کی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ افغانستان نے میدان میں پختگی اور مثبت انداز کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی۔راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ اگر افغانستان اور بنگلہ دیش اپنی توانائی کو اسی جارحیت کے ساتھ استعمال کریں تو دونوں دنیا کی خطرناک ترین ٹیمیں بن سکتی ہیں۔
افغانستان کو مبارکباد دیتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کے خلاف پہلی بار انہیں جیتتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی اور مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے میچور کرکٹ کھیل کر ایسا کیا۔'انہوں ںے مزید کہا کہ افغانستان اس جیت کا مستحق ہے اور انہیں ہر وقت اچھی خبروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ "مجھے افغان دوستوں کی بہت سی فون کالز آتی ہیں، میں جلد کابل آنا چاہتا ہوں۔