کتے کے حملے میں 6 سالہ بچی زخمی، پولیس نے 17 کتے "گرفتار" کرلیے

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) گریٹر مانچسٹر پولیس نے کتے کے حملے میں چھ سالہ بچی کے زخمی ہونے کے بعد 17 کتوں کو پکڑ لیا۔ انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیرنگٹن کے مضافاتی علاقے ایکرز لین کے ایک گھر پر اتوار کو ہونے والے حملے کے بعد بچہ ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہے۔ آؤٹ لیٹ نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد چار کتوں کو پکڑ لیا گیا اور بعد میں دو کارروائیوں میں مزید چار اور نو کتے اٹھا لیے گئے۔
پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جنوبی مانچسٹر میں ایک وین بھی ملی ہے اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈیٹیکٹو انسپکٹر میتھیو ڈکسن نے کہا کہ یہ ایک 'جاری تفتیش' ہے اور عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے۔