بھارت : پونامیں ٹریفک حادثہ ، 26افرادجاں بحق

بھارت : پونامیں ٹریفک حادثہ ، 26افرادجاں بحق
بھارت : پونامیں ٹریفک حادثہ ، 26افرادجاں بحق

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ممبئی ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں 26افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونا شہرکے قریب ایکسپریس وے پر رات گئے تیز رفتار بس سڑک پر کھڑی منی بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 26افراد جاں بحق ہوگئے ۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو پوناہسپتال منتقل کردیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...