مری میں گیس کے اخراج سے 50افراد متاثر ، ہسپتال منتقل
مری(ماینٹرنگ ڈیسک) جی پی اوکے علاقے میں گیس کے اخراج سے پچاس سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں جبکہ کچھ افرادبے ہوش ہوگئے۔گیس سے متاثرہونے والے افراد کو مری تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان بے ہوش اورمتاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔