پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق

پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق
پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مبینہ تشدد سے 57سالہ شخص جاں بحق ہوگیاہے۔لواحقین کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے لیاقت آباد پولیس نے ثناءاللہ کو حراست میں لے کرتشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیااور لاش لیاقت آباد تھانے کے باہر پھینک دی۔لواحقین کو بتایاگیاکہ ثناءاللہ کی طبیعت خراب ہے جبکہ ابتداءمیں پولیس نے ثناءاللہ کو حراست میں لینے سے انکار کیااور بعد میں موقف اختیارکیاکہ ثناءاللہ کے ڈرائیور نے لڑکی اغواکی تھی جس کی پوچھ گچھ کے لیے اُسے حراست میں لیاگیاتھا۔ اہل خانہ نے تھانے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیاجس پر پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ مزید کارروائی پوسٹ مارٹم کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : لاہور