قوم منزل کی تلاش میں بھٹک رہی ہے، پاکستان نے اربوں کا پیکج ٹھکراکر ایٹمی دھماکے کیے: نواز شریف

قوم منزل کی تلاش میں بھٹک رہی ہے، پاکستان نے اربوں کا پیکج ٹھکراکر ایٹمی ...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی قوم منزل کی تلاش میں بھٹکی ہوئی اور آج تک منزل کا تعین نہیں ہوسکا، غیرت عمل سے ہوتی ہے، باتوں سے نہیں جبکہ پاکستان نے اربوں کا پیکج ٹھکراکرایٹمی دھماکے کیے ۔یوم تکبیر کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدرمیاں نواز شریف نے کہاکہ ایٹم بم چلاناآسان کام نہیں تھا، ایٹمی دھماکوں کے لیے 17دن کا انظار کیاتھاجس کے بعد پابندیاں لگانے والوں نے پاکستان پر پابندیاں بھی لگادیں ۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ایسی قوت ہے جس کا مقابلہ کرناآسان نہیں ،پاکستان میں بگاڈہم نے خود پیدا کی ۔مسلم لیگ ن کے قائد کاکہناتھاکہ اُنہوں نے پانچ ارب روپے کا پیکج ٹھکراکر دھماکے کیے لیکن مشرف نے ڈالروں کے عوض اپنے شہریوں کو بھی امریکہ کے حوالے کردیا۔سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ پرویز مشرف نے اُن کی حکومت کا بھی دھماکہ کردیاتھاحالانکہ اُن کے دورحکومت میں غربت اور بے روزگاری تیزی سے کم ہورہی تھی اور حکومت پاکستان نے بیرونی امداد نہ لینے کافیصلہ کرلیاتھا۔اُنہوں نے کہاکہ قوم منزل کی تلاش میں بھٹکی ہوئی ہے لیکن منزل کا تعین نہیں ہوسکا،کئی افراد سالوں سے لاپتہ ہیں لیکن حکومت میں موجود کسی شخص کو بلوچستان کی صورتحال کا ادراک نہیں ۔نواز شریف نے کہاکہ غیرت زبانی تو سب کرتے ہیں لیکن غیرت عمل سے ہوتی ہے اور جس شخص میں غیرت نہیں ،اُسے پاکستان میں حکومت کا کوئی حق نہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ 90دن میں الیکشن کرانے کا دعویٰ کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں۔نوازشریف نے کہاکہ چند گنتی کے کارخانوں کو گیس دی جارہی ہے جس سے صنعتکاروں کا معاشی قتل ہورہاہے۔

مزید : سیاست /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...