ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ...
ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے سات رکنی وفد نے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی ہے جس دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر غورکیاگیا۔ملاقات کے دوران کراچی میں پانی کے منصوبوں ،نکاسی آب ،تھرکول منصوبے سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایم کیوایم کے وفدمیں حیدرعباس رضوی ،فاروق ستار،خواجہ سہیل منصور،طیب حسین ،عاطف حسین اور دیگر شامل تھے جبکہ حکومت کی طرف سے وزیراعظم کے علاوہ حفیظ شیخ ،سعدیہ امام ،قادر پٹیل اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید : سیاست /اہم خبریں