دو تاجربھائیوں کا اغواء، کراچی میں تاجربرادری کا احتجاج

دو تاجربھائیوں کا اغواء، کراچی میں تاجربرادری کا احتجاج
دو تاجربھائیوں کا اغواء، کراچی میں تاجربرادری کا احتجاج

  

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک)دوتاجربھائیوں فیصل قریشی اور فرازقریشی کے اغواءکے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل رکھی ۔ مظاہرین نے دونوں مغویوں کی جلدرہائی اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایم اے جناح روڑ ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بلاک کردی گئی جو کئی گھنٹے بعد کھول دی گئی۔ دونوں مغوی دکانیںبند کرکے گھر واپس جارہے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں جبکہ اُن کی گاڑی گلبہار کے علاقے سے ملی ۔کراچی صدرمیں سپیئرپارٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ تمام تاجروں نے احتجاج کے طور پر دکانیں بندکر رکھی ہیں۔

مزید : کراچی