اللہ نے’خوشخبری‘ دی تو سب کو بتاﺅں گی: ریماخان

اللہ نے’خوشخبری‘ دی تو سب کو بتاﺅں گی: ریماخان
اللہ نے’خوشخبری‘ دی تو سب کو بتاﺅں گی: ریماخان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ریمانے کہاہے کہ جب خدانے اُنہیں ’خوشخبری‘ دی تووہ چھپائیں گی نہیں اورتصاویر بھی جاری کردیںگی۔اپنے خاوند ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ شوکت خانم ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ریمانے کہاکہ کینسر کے مریضوں کی عیادت اورخدمت کرناوہ اپنا فرض سمجھتی ہیں جہاں اُن کو مریض بچوں کی طرف سے پھول بھی پیش کیے گئے ۔ریماخان کاکہناتھاکہ جب اللہ نے اُنہیں ’خوشخبری ‘ دی تو وہ ایشوریارائے کی طرح چھپائیں گی نہیں بلکہ بتادیں گی اور اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کے بعد تصویر بھی جاری کریں گی ۔اُنہوں نے کہاکہ اگر شادی نہیں چھپائی گئی تو اولاد کو چھپانے کی نوبت ہی نہیں آئے گی ۔اِس موقع پر ڈاکٹر طارق شہاب کا کہناتھاکہ پاکستان میں کینسر سے متعلق جدید ہسپتال دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /Breaking News