لاپتہ افراد، وزیراعظم نے آرمی چیف سمیت سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کو طلب کرلیا

لاپتہ افراد، وزیراعظم نے آرمی چیف سمیت سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کو طلب ...
لاپتہ افراد، وزیراعظم نے آرمی چیف سمیت سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کو طلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد کے مسئلے پر وزیراعظم نے آرمی چیف سمیت سیکیورٹی فورسز اور صوبائی حکومت کے نمائندوں کو کل طلب کرلیاہے۔جیونیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم گیلانی نے اعتراف کیاکہ لاپتہ افراد کی تعدادہزاروں سے کم ہوکر48تک آگئی تھی لیکن یہ تعداد دوبارہ بڑھناشروع ہوگئی ہے جس پر اُنہوں نے آرمی چیف سمیت سیکیورٹی فورسز کے سربراہان کوکل ہونے والے اجلاس میں طلب کرلیاہے۔اُنہوں نے بتایاکہ اجلاس میں صوبائی حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ پنجاب میں ڈاکٹر بھی اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر ہیں اور اگر وفاقی حکومت کی طر ف سے کچھ وزراءاُن کے ساتھ شامل ہوگئے تو پھر کیاہوگا؟اُنہوں نے کہاکہ صوبے خود بجلی پیداکرنے میں آزاد ہیں لیکن صوبائی حکومت نے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

مزید : سیاست /اہم خبریں /Breaking News