گیلانی وزیراعظم نہیں رہے،کام سے روکاجائے، عمران خان اور خواجہ آصف کی عدالت میں آئینی پٹیشنزدائر

گیلانی وزیراعظم نہیں رہے،کام سے روکاجائے، عمران خان اور خواجہ آصف کی عدالت ...
گیلانی وزیراعظم نہیں رہے،کام سے روکاجائے، عمران خان اور خواجہ آصف کی عدالت میں آئینی پٹیشنزدائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف نے سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردی ہیں۔دوالگ الگ دائر درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد وزیراعظم عہدے پر رہنے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں لہٰذا عدالت اُنہیں فوری طور پر کام سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔درخواستوں میں وفاق ، وزیراعظم ،سپیکر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیاہے۔