کوئٹہ میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،تین اہلکارزخمی

کوئٹہ میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،تین اہلکارزخمی
کوئٹہ میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ،ڈرائیور جاں بحق ،تین اہلکارزخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سریاب ولی جیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ کے نتیجے میںڈرائیورجاں بحق اور تین اہلکارزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔مقامی میڈیاکے مطابق پولیس کی انوسٹی گیشن وین تھانہ سریاب کی طرف واپس آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے پولیس وین پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید : کوئٹہ