کراچی میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے:صدرمملکت

کراچی میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی ...
کراچی میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے:صدرمملکت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں قانون ہاتھ میں لینے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے۔ سندھ میں امن کے قیام کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے محبت سندھ ریلی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔جس پر صدرآصف علی زرداری کو محبت سندھ ریلی کے ساتھ بس فائرنگ اورمظفربھٹو قتل پربھی بریفنگ دی گئی۔جس پر صدر نے شرپسندوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنے کی ہدایت کی ۔صدر نے استفسارکیا کہ محبت سندھ ریلی پر دہشت گردوں نے کس قسم کے ہتھیار استعمال کیے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔صدرکا کہنا تھا کہ سندھ ریلی میں ملوث عناصرکو کٹہرے میں لائیں گے۔اجلا س میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کو محبت سندھ ریلی پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

مزید : کراچی