انڈیا کو پاکستان اچھالگنے لگا،تعلقات بہتربنانے کیلئے ہرآپشن استعمال کرینگے :بھارت

انڈیا کو پاکستان اچھالگنے لگا،تعلقات بہتربنانے کیلئے ہرآپشن استعمال کرینگے ...
انڈیا کو پاکستان اچھالگنے لگا،تعلقات بہتربنانے کیلئے ہرآپشن استعمال کرینگے :بھارت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی عوام پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔پاکستان سے تعلقات کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان صورتحال معمول پر آنے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ میں قیاس آرائی کرنے والوں میں خود شامل نہیں کرنا چاہتالیکن آپ کو یہ بتادوں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک سے تعلقات کی بہتری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

مزید : قومی /Headlines