آفرید پرالزام غلط ،سز غیرقانونی ہے:بھائی کاموقف

آفرید پرالزام غلط ،سز غیرقانونی ہے:بھائی کاموقف
آفرید پرالزام غلط ،سز غیرقانونی ہے:بھائی کاموقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشا ور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور امریکی جاسوسی کے الزام میں سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جمیل آفریدی نے کہا کہ اسے بھائی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ جبکہ بیوی بچوں کو بھی خطرہ ہے۔ ان کے بھائی پر امریکی جاسوسی کا الزام غلط اور ایف سی آر کے تحت سزا غیر قانونی ہے۔ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا علم سب کو تھا لیکن ان کے بھائی کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ ان کے وکلا نے بتایا کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے وکلا اس کیس کو پہلے کمشنر ایف سی آر اور بعد میں ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کی کسی بھی جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی نشاندھی میں سی آئی اے کی مدد کرنے کے الزام میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید :

پشاور -