قوم مزید 11ارب روپے کے"قرض"تلے دب گئی

قوم مزید 11ارب روپے کے"قرض"تلے دب گئی
قوم مزید 11ارب روپے کے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا کل قرضہ اورادائیگیاں 132کھرب روپے 48ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ قرضے جون2011میں 112کھرب 24ارب روپے تھے اور ان میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں11کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت قرضے مجموعی ملکی پیداوار کا 58 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔اندرونی قرضے 72کھرب 7ارب روپے سے زائد اور غیر ملکی قرضے 52کھرب 38ارب روپے اور 5کھرب 32 ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی حکومتی اداروں کے ذمے ہیں۔ حکومتی بجٹ خسارہ اور ڈالر کی بڑھتی قدرقرضوں میں اضافے کی وجہ بنے ہیں اور غیر ملکی قرضے ڈالر کی مد میں53ارب ڈالر سے زائد ہو چکے ہیں۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...