کراچی میں اسلحہ کیسے پہنچتا ہے،صدر نے وضاحت مانگ لی

کراچی میں اسلحہ کیسے پہنچتا ہے،صدر نے وضاحت مانگ لی
کراچی میں اسلحہ کیسے پہنچتا ہے،صدر نے وضاحت مانگ لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت آ صف علی زردا ری نے کراچی میں جدید اور خودکار اسلحہ سمگل ہونے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔بلاول ہاو¿س کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائرہ لیا گیا۔ صدر نے سوال کیا کہ باڑہ میں تیار ہونے والا اسلحہ کراچی کیسے پہنچتا ہے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال عوامی تحریک کی اظہار محبت ریلی پرفائر نگ اور مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ صدر نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی۔صدر دہشت گردعناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاکہ معصوم افراد کی جانے لینے والوں کو برداشت نہیںکیاجائیگا۔

مزید : کراچی