سپریم کورٹ آئین کاتحفظ کررہی ہے:چیف جسٹس

سپریم کورٹ آئین کاتحفظ کررہی ہے:چیف جسٹس
سپریم کورٹ آئین کاتحفظ کررہی ہے:چیف جسٹس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے۔ انٹر نیشل جیورسٹس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سپریم کورٹ صیح معنوں میں آئین کی محافظ اور آئین کے ترجمان کا کرداراداکررہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نہ صرف تواتر کے ساتھ فیصلے دے رہی ہے بلکہ آئین اور قانون کی حقیقی تشریح بھی کررہی۔ آئین کے تحت دئیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے بھی اہم کردار ادا کرہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس