پہلے بجلی ،اب پٹرولیم کیلئے پاک بھارت بات چل پڑی

پہلے بجلی ،اب پٹرولیم کیلئے پاک بھارت بات چل پڑی
پہلے بجلی ،اب پٹرولیم کیلئے پاک بھارت بات چل پڑی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت مذاکرات میں بھارت سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جوائنٹ سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات میں بھارت کی جانب سے کلیان سندرام اور پاکستان کی جانب سے شبیر احمد جوائنٹ سیکریٹری پٹرولیم ڈوپلیمنٹ نے وفود کی قیادت کی۔ مذاکرات کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے نرخ اور راستے زیر غور آئے۔ طے پانے والی سفارشات کا جائزہ وزارتی مذاکرات میں لیا جائے گا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے دونوں ملک حتمی نتائج پر پہنچیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سے بجلی درآمد کرنے کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔

مزید : بزنس