لڑنا ہے نہ لڑنے اورٹوٹنے دیناہے،سندھ قائم رہے گا:پی پی اورایم کیو ایم اتفاق

لڑنا ہے نہ لڑنے اورٹوٹنے دیناہے،سندھ قائم رہے گا:پی پی اورایم کیو ایم اتفاق
لڑنا ہے نہ لڑنے اورٹوٹنے دیناہے،سندھ قائم رہے گا:پی پی اورایم کیو ایم اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما مخدو م امین فہیم کا کہنا ہے کہ یقین دہا نی کر وا تے ہیں سندھ کیلئے جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے، پاکستان پیپلز پا رٹی اور ایم کیو ایم شہر میں امن کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔صدرزرداری کی ہدایت پر کراچی میں امن کیلئے قائم کمیٹی کے ارکان کی نائن زیرو آمد،کمیٹی کے ارکان میں امین فہیم، خورشید شاہ نوید قمر، مولا بخش چانڈیو شامل ہیں۔نا ئن زیرو پر پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رضاہارون کا کہنا ہے کہ ہم سند ھ کی تقسیم نہیں چا ہتے ہم تو سند ھ دھر تی کے بیٹے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی امن پسند شہر ہے اورتمام قومیتیں ایک ہیں ،جرائم یشہ افراد کو گرفتار نہ کیے جانے پرایم کیو ایم کو تشویش ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے تحفظا ت پر با ت با ت بھی کی اور امید ہے کہ ہما ری تجویز سےاچھے نتا ئج مر تب ہو نگے۔کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئےامین فہیم کاکہناتھاکہ ایم کیو ایم کے تحفظا ت مل بیٹھ کر حل کرینگے، ہم آ پس میں یکجہتی سےرہنا چا ہتے ہیں اور نا ئن زیرو پرآمد کا مقصد ہم آ ہنگی ہے۔انکا کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں ملازمتوں کے مسئلے کو بات چیت سےحل کیا جائیگا۔امین فہیم کا کہنا تھا کہ یقین دہا نی کر وا تے ہیں سندھ کیلئے جو کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔پیپلز پا رٹی کے رہنما خور شید شا ہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سندھ کے تقسیم کی با ت کی اور ایم کیو ایم نے اسکی فو راا مخا لفت کا علا ن کیا ۔انکا کہنا تھا کہ دہشتگر د جہاں بھی ہو ئے انکے خلا ف کا ر وا ئی کی جا ئے گی۔ایکن سوا ل کے جوا ب میں انکا کہنا تھا کہ ہم آ پس میں یکجہتی سے رہنا چا ہتے ہیں ۔

مزید :

کراچی -