جوڑ جوڑ دکھتا ہے۔۔۔منظور وسان واپس آگئے

جوڑ جوڑ دکھتا ہے۔۔۔منظور وسان واپس آگئے
جوڑ جوڑ دکھتا ہے۔۔۔منظور وسان واپس آگئے

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چھٹی پر جانے واکے سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان وطن واپس پہنچ گئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ وزارت کے منصب پر برقرار رہیں گے یا نہیں کیو نکہ چند روز قبل سرکاری ویب سائٹ پران کا نام کابینہ کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ ایک ماہ کی چھٹی پرگئے تھے اور جو پوری ہونے پر انہوں نے مزید پندرہ دن کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔ وہ آٹھ جون تک رخصت پر ہیں اور اس وقت ان کا قلمدان بھی وزیراعلیٰ کے پاس ہے ۔ دوبئی اور امریکہ سے واپسی پرمنظور وسان کا کہنا ہے کہ انہیں جوڑوں کے درد کی شکایت ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے کہ وہ میڈیکل چیک اپ کیلئے کسی م لک بھی جا سکتے ہیں۔

مزید : کراچی