پی آئی اے نے عازمین حج کیلئے کرائے کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے عازمین حج کیلئے کرائے کا اعلان کردیا
پی آئی اے نے عازمین حج کیلئے کرائے کا اعلان کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن نے حج کے کرایوں کا اعلان کردیاہے۔ سرکاری حج کے دو طرفہ کرایہ ساو¿تھ ریجن سندھ، بلوچستان کیلئے 73 ہزار اورنارتھ ریجن پنجاب ، خیبرپختونخوا ہ کیلئے پچاسی ہزا ر روپے دو طرفہ کرایہ ہوگا۔پرائیوٹ حج کیلئے جانے والے حجاج کرام کیلئے اسی ہزار سے بانوے ہزار روپے دو طرفہ کرایہ ہوگاجبکہ شارٹ حج کیلئے ساو¿تھ ریجن کیلئے نوے ہزار سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے جبکہ ساو¿تھ ریجن سے جانے والے حجاج کرام سے ایک لاکھ بیس ہزار سے سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے تک کے کرائے ہونگے۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورکی جانب سے اس سال حج پرجانے والوں کیلئے کرایو ں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق حج آپریشن کے دوران کوئی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید : بزنس