بلوچو ں نے نہ گناہ کیا ہے نہ معافی مانگیں گے:طلال بگٹی
کو ئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزید خون خرابہ روکنے کیلئے عالمی طاقتوں کو فوری اپنا کردار ادا کرنا چایئے۔پریس کانفرنس کرتے سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ بلوچوں نے کوئی گناہ یا جرم نہیں کیا کہ وہ معافی کے طلب گار ہوں۔ معافی وہ لوگ مانگیں جنہوں نے نواب اکبر خان بگٹی اور لال مسجد میں قتل عام کیا، لاکھوں بلوچوں کو محکوم بنا کر ان کے ساحل و وسائل پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان نے مظلوم بلوچوں کو اپنی سرزمین پر پناہ دی جس کے ہم شکر گزار ہیںاگر وہ پناہ نہ دیتے تو خدانخواستہ ریاستی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ جاتے۔ بلوچستان میں مزید خون خرابہ روکنے کیلئے عالمی طاقتون کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ہماری نظریں بھی ان قوتوں کی جانب مائل ہونگی جو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی علمبردار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں نامزد ملزمان کی آزادانہ نقل و حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔