لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشیں اٹھا رویں ترمیم پرعملدآمد میں رکاوٹ ہیں:رضاربانی

لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشیں اٹھا رویں ترمیم پرعملدآمد میں رکاوٹ ...
لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشیں اٹھا رویں ترمیم پرعملدآمد میں رکاوٹ ہیں:رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشوں کی وجہ سے اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اکتیس مئی کو وزارت داخلہ اس حوالے سے بریف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے دشمن ملک سے بات چیت ہو سکتی ہے تو ملک کے اندر موجود سیاسی قیادت سے بات کیوں نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متعدد قراردادوں کے باوجود ڈرون حملے قابل مذمت ہیں جن کی ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی برادری بھی مذمت کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس حوالے سے نظر ثانی کرنا ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -