تحریک انصاف میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں:چودھری نثار

تحریک انصاف میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں:چودھری نثار
تحریک انصاف میں جھوٹ کے سواکچھ نہیں:چودھری نثار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 35سال سے اپنی آمدن پر ایک پیسہ ٹیکس ادا نہیں کیا، ان جیسا اناڑی کھوکھلے نعروں سے تبدیلی کیا لا ئے گا ۔ایک بیان میں انہوںکہا کہ تحریک انصاف جھوٹ اور الزام تراشی کا سونامی لانے کی بجائے قوم کے سامنے سچ بولنے کی روایت ڈالے۔ عمران کان نے پنڈی جلسے میں نیٹو سپلائی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی بات نہ کی ان کی تقریر صرف الزام تراشی اور بہتان پر مبنی تھی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو اپنے حلقہ کے عوام کی بھی حمایت حاصل نہیں ہے ان کی بارہ سال کی سیاست( ن) لیگ کے ٹکٹ اور عہدے لینے تک محدود رہی۔ انہوں نے کہا کہ جا وید ہاشمی کے گھر کے تمام اخراجات میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے اٹھائے۔

مزید : فیصل آباد