کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، کالعدم تنظیم کے دو کارکن اور ڈاکٹرہلاک ، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، کالعدم تنظیم کے دو کارکن اور ڈاکٹرہلاک ، مشتعل افراد ...
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، کالعدم تنظیم کے دو کارکن اور ڈاکٹرہلاک ، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روشنیوں کے شہر کراچی میں موت کے اندھیرے کم نہیں ہوئے ، ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ جاری رہی جس میں ایک ڈاکٹر اور کالعدم تنظیم کے دو کارکنوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات کورنگی ٹاﺅن ، عائشہ منزل ، ناگن چورنگی ، تیموریہ اور گلشن اقبال میں پیش آئے ۔ گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ایک تنظیم کے دو کارکن ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ اور ہلاکتوں کی اطلاع ملتے ہی اس اس تنظیم کے کارکن مشتعل ہو گئے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی اور ٹریفک بلاک کردیا ۔ مقامی ڈی ایس پی کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے ضیاءکالونی میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم تھا اور یہ ٹارگٹ کلنک گا واقعہ تھا ۔ اس واقعے کے کچھ دیر بعد نامعلوم افراد نے کورنگی ساڑھے گیارہ میں بھی فائرنگ کرکے ایک ڈاکٹر کو قتل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کی لاش ہسپتال منتقل کردیا گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کی اطلاعات بھی ہیں ۔

مزید : کراچی