چیف جسٹس افتخار چودھری نے جیورسٹ ایوارڈ لیکر قوم کو دیدیا

چیف جسٹس افتخار چودھری نے جیورسٹ ایوارڈ لیکر قوم کو دیدیا
چیف جسٹس افتخار چودھری نے جیورسٹ ایوارڈ لیکر قوم کو دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری کو عالمی جیورسٹ ایوارڈ پیش کردیا گیا ۔ پاکستان میں عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے کوششوں پر چیف جسٹس کو عالمی جیورسٹ ایوارڈ 2012ءیہاں ایک خصوصی تقریب میں برطانوی چیف جسٹس لارڈ فلپس نے پیش کیا ۔ اُنہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہی پاکستان کے عوام کے نا م کردیا اور کہا کہ اِنہیں یہ اعزاز پاکستانی عوام کی کوششوں سے ملا ہے ۔ اِن کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی پاکستان کے عوام کی تحریک تھی اور ان کی جدو جہد سے کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور اسی طاقت سے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس