سپیکر کی رولنگ اور گیلانی کا دورہ برطانیہ عدالت میں چیلنج کریں گے:عمران خان

سپیکر کی رولنگ اور گیلانی کا دورہ برطانیہ عدالت میں چیلنج کریں گے:عمران خان
سپیکر کی رولنگ اور گیلانی کا دورہ برطانیہ عدالت میں چیلنج کریں گے:عمران خان

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم کے حق میں سپیکر کی رولنگ ، وزیراعظم کے ستر لاکھ کے لباس اور برطانیہ کے دورے کے اخراجات کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے یہاں ایک بڑے جلسے سے خطاب میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوس رضا گیلانی اخلاقی طور پر ملک کے وزیراعظم نہیں رہے۔ ملک پر ڈاکوﺅں اور ٹیکس چوروں کا راج ہے لیکن تحریکِ انصاف ظلم کا یہ نظام ختم کردے گی اور قانون کی بالادستی کا نظام لائے گی ۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم رہنے والے اور دوبار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والے کہ راﺅنڈ کے وزیراعظم نے تین سال قبل صرف پانچ ہذار روپے ٹیکس دیا جس پر ان کی جماعت کے ترجمان نے عذر یہ پیش کیا کہ اس وقت وہ پاکستان سے باہر تھے کیا قوم ان سے سوال کرتی ہے کہ کیا ان کی شوگر ملز بھی ان کے ساتھ باہر چلی گئی تھی ۔

مزید : سیاست /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...