سری لنکا سیریزکھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم روانہ ہوگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم براستہ دوبئی سری لنکا سیریز میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے کسی قسم کی گفتگو سے گریز کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکامیں یکم جون سے بارہ جولائی تک ہونے والے اپنے دورے کے دوران پانچ ون ڈے ،تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلے گی۔