سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیلئے تین نام تجویز کردیئے

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیلئے تین نام تجویز کردیئے
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کیلئے تین نام تجویز کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے صوبے میں الیکشن ٹریبونلز کے لیے تین ججوں کی نامزدگی کردی۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیر عالم نے کراچی کے لئے ریٹائرڈ جج ظفر خان شیروانی، حیدرآباد کے لئے محمد اشفاق بلوچ اور سکھر کے لئے ظہیر الدین ایس لغاری کو نامزد کرکے نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن سے متعلق بڑھتی ہوئی درخواستوں کے پیش نظر مزید تین ٹریبونل بنانے کی تجویز بھی دی ہے۔