اقلیتوں اور مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری ، ن لیگ 186اراکین کیساتھ سرفہرست

اقلیتوں اور مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری ، ن لیگ ...
اقلیتوں اور مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری ، ن لیگ 186اراکین کیساتھ سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن 35نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی 35 نشستیں حاصل کی ہیں ،تحریک انصاف کو خواتین کی چھ ،پی پی کوسات اور ایم کیو ایم کو چار نشستیں ملیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف)کو قومی اسمبلی میں خواتین کی تین ، جماعت اسلامی کی ایک مخصوص نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کی نشستیں برابر ہونے پر پنجاب میں ٹا س کرنے پر خواتین کی ایک نشست ق لیگ کو مل گئی۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد ن لیگ کے ایوان میں 186 ارکان ہوگئے، پیپلز پارٹی کو 40،تحریک انصاف کو 35 اور ایم کیو ایم کو 23 نشستیں حاصل ہوگئیں۔عام انتخابات میں ایک سو پینتالیس نشستیں جیتنے والی مسلم لیگ ن خواتین کی پینتیس اور اقلیتوں کی چھ مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد اس کی کل نشستوں کی تعداد ایک سو چھیاسی ہوگئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بتیس ،پاکستان تحریک انصاف اٹھائیس ،متحدہ قومی موومنٹ اٹھارہ،جمعیت علمائے اسلام ف دس اور جماعت اسلامی تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔