بجلی فراہم کرنے کی کمپنیوں کے قرض کا شرح سود اور بجلی چوری کا 3 فیصد صارفین پر ڈالنے کی منظوری

بجلی فراہم کرنے کی کمپنیوں کے قرض کا شرح سود اور بجلی چوری کا 3 فیصد صارفین پر ...
بجلی فراہم کرنے کی کمپنیوں کے قرض کا شرح سود اور بجلی چوری کا 3 فیصد صارفین پر ڈالنے کی منظوری
کیپشن: ecc

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے قرض کا شرح سود اور بجلی چوری کا 3 فیصد صارفین پر ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے قرض کا شرح سود صارفین پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اور نیپرا کو اس ضمن میں پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی جائیں گی۔ اجلاس میں 147 ارب روپے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں پر قرض کا شرح سود بھی صارفین پر ڈالنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کا 3 فیصد بھی صارفین پر ڈالنے کی منظوری دی گی ہے اور حکومت ان فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے پالیسی گائیڈ لائن جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ نیپرا پہلے ہی ان اقدامات کو مسترد کر چکی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -