شادی سےملنے والے زندگی کے اہم ترین سبق

شادی سےملنے والے زندگی کے اہم ترین سبق
شادی سےملنے والے زندگی کے اہم ترین سبق

  

لندن(نیوزڈیسک)کچھ لوگوں کے لئے شادی ایک خوشگوار تجربہ ہوتی ہے جبکہ اکثر لوگ اس کے بارے میں زیادہ اچھا گمان نہیں رکھتے۔لیکن شادی کے بعد ہر انسان کے پاس کچھ نہ کچھ تجربہ ایسا ضرور ہوتا ہے جسے وہ دوسروں کو بتاسکے۔آئیے آج ہم آپ کو شادی سے ملنے والے اسباق کے بارے میں بتاتے ہیں۔

ہمیشہ اپنے اندر مہم جوئی رکھیں

شادی سے قبل لوگوں کو مہم جوئی کرکے ایک انجانی خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن شادی کے بعد یہ مزہ ختم ہونے لگتا ہے۔شادی شدہ افراد کا خیال ہے کہ اگر پرمسرت شادی شدہ زندگی گزارنی ہے تو اپنے اندر مہم جوئی کے عنصر کو زندہ رکھیں۔مہم جوئی صرف دور افتادہ علاقوں میں گھومنے پھرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ہر وقت ہونی چاہیے۔

ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے پیش آئیں

اکثر میاں بیوی کے تعلقات اس وقت خراب ہوتے ہیں جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ سخت رویہ اپناتے ہیں۔شادی شدہ افراد کا کہنا ہے کہ ایسے میں دونوں کو چاہیے کہ اچھا ساتھ بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔

ایک دوسرے کو وقت دیں

یہ بات بہت ہی زیادہ ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو وقت دیا جائے۔فون کی طرف دیکھنے کی بجائے یا کسی دوست کو یا دفتر میں فون کرنے کی بجائے میاں بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کو وقت دیں

ایک دوسرے کی بات سنیں

آپ کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی بات سنیں۔کبھی بھی ایسا رویہ نہ اپنائیں جس میں لگے کہ آپ اپنے جیون ساتھی کو نظر انداز کررہے ہیں۔اگر آپ ایک دوسرے کی بات سنیں گے تو کوئی اور آپ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہیں کرپائے گا۔

موازنہ مت کریں

شادی کا ایک سب سے اہم سبق موازنہ نہ کرنا ہے۔اکثر لوگوں کے درمیان تعلقات اس وقت شدید خراب ہوتے ہیں جب وہ اپنے جیون ساتھی کو یہ کہتے ہیں کہ فلاں انسان ایسا نہیں کرتا لیکن تم ایسا کرتے ہو۔

ایک دوسرے کو معاف کریں

ہمیشہ ایک دوسرے کی غلطیاں معاف کرنے کی عادت اپنائیں۔غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے لیکن اس پر چیخ وپکار کرنا ایک غیر مہذب انسان کی نشانی ہوتی ہے لہذا کوشش کریں کہ آپ کبھی بھی اپنے جیون ساتھی سے برا

 پیش نہ آئیں اور اس کی غلطی کو نظر انداز کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس