فضائی سفر سے گھبرانے والوں کیلئے بڑی خوشخبر ی،سائنسدانو ں نے مسئلہ حل کر دیا
نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو فضائی سفر سے ڈر لگتا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کوینکہ سائنسدانوں نے اب ایک ایسی عینک بنا لی ہے جس کے استعمال سے آپ کو ہوائی جہاز میں بالکل ڈر نہیں لگے گا۔
اصل میں جہاز کے سفر کے دوران آنکھوں اور کانوں کے پیغامات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ہماری آنکھیں دماغ کو بتاتی ہیں ہم ساکن ہیں جبکہ کان بتاتا ہے کہ ہم حرکت کررہے ہیں۔اس تضاد کی وجہ سے کچھ لوگوں کی طبیعت ہوائی جہاز میں کافی خراب ہوجاتی ہے۔ایک لندن کی کمپنی نے ایسی عینک بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو آپ کو ہوائی سفر میں پرسکون رکھے گی۔
مزیدپڑھیں:موبائل انٹرنیٹ پر اپنا کریڈٹ ضائع نہ کریں ،ان مفید مشوروں پر عمل کریں اور کم سے کم ڈیٹا استعمال کریں
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عینک کو لگانے کے بعد آپ کی آنکھوں کے سامنے ایسا منظر آئے گا جس سے آپ کو احساس ہوگا کہ واقعی میں آپ حرکت میں ہیں جس سے آنکھوں اور کانوں کے پیغامات میں تضاد نہیں آئے گا۔لیکن اس عینک کی قیمت کافی زیادہ رکھی گئی ہے اور یہ 750ڈالر(75ہزار روپے) میں دستیاب ہوگی۔