عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے چینی نے وہ کام کر دکھایا کہ سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے چینی نے وہ کام کر دکھایا کہ سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے
عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے چینی نے وہ کام کر دکھایا کہ سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی لوگ جب مہم جوئی پر اتر آئیں تو ایسے ایسے کام کرجاتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے۔ شان ڈونگ صوبے کے شہر تانان میں بھی ایک چینی شخص نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے ایک ایسا کام کیا کہ جس کا سوچ کر بھی انسان خوفزدہ ہوجاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ ارب پتی جس کی زندگی کا مقصد اب آپ کو امیر بناناہے

 گاﺅ بنگو نامی اس شخص نے اپنے جسم پر 109کلوگرام سے زائد وزن کی شہد کی مکھیوں کو جمع کیا اور خود کو شہد کی مکھیوں کے انسانی چھتے میں بدل لیا۔ گاﺅ نے یہ کارنامہ سرانجام دیتے وقت محض ایک جانگیہ پہن رکھا تھا اور سر سے پاﺅں تک اس کا سارا جسم مکھیوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ مہم جو شخص کے جسم پر پہلے شہد ملا گیا اور اس کے اوپر ملکہ مکھیاں انڈیلی گئیں جن کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن مکھیاں اس کے جسم پر جمع ہونا شروع ہوگئیں۔ گاﺅ کی عمر 50 سال سے زائد ہے اور وہ عرصہ 30 سال سے مکھیاں پالنے کا کاروبار کررہے ہیں۔ انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ 25 مئی کی صبح کو بنایا۔ اس کوشش کے دوران ان کے جسم پر مکھیوں نے تقریباً 2000 ڈنگ مارے اور ریکارڈ قائم ہوتے ہی انہوں نے گرم پانی کے تالاب میں چھلانگ لگادی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس